انوارالعلوم (جلد 10)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 325 of 700

انوارالعلوم (جلد 10) — Page 325

انوار العلوم جلد ۱۰ ۳۲۵ پیغام صلح " کا پیغام جنگ گا۔ پس خدا تعالی کے لئے نہ کہ اپنے نفسوں کے لئے ان صداقتوں کے پھیلانے کے لئے مستعد ہو جاؤ جو خدا تعالیٰ نے آپ کو دی ۔ آپ کو دی ہیں اور اس بغض اور کینہ کو انصاف اور عدل کے ساتھ مٹانے کی کوشش کرو جس کی بنیاد ان لوگوں نے رکھی ہے۔ اور اس فتنہ اور لڑائی کا سد باب کرو جس کا دروازہ انہوں نے کھولا ہے۔ اور کوشش کرو کہ مسلمانوں کے اندر اس صحیح اتحاد کی بنیاد پڑ جائے جس کے بغیر آج مسلمانوں کا بچاؤ مشکل ہے اور جسے صرف اپنی ذاتی اغراض کے قیام کے لئے یہ لوگ روکنا چاہتے ہیں اور کوشش کرو کہ ان میں سے انصاف پسند روحیں اپنی غلطی کو محسوس کر کے آپ لوگوں میں آشامل ہوں تاکہ جس قدر بھی ہو سکے اس اختلاف کی شدت کو کم کیا جا سکے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔ وَاخِرُ دَعُوْنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - خاکسار مرزا محمود احمد خليفة المسيح الثاني ۱۸۔ جولائی ۱۹۲۸ء (الفضل ۲۷۔ جولائی ۱۹۲۸ء) لے پیغام صلاح جلد نمبر ۷ ۲۴ مورخہ ۱۷ جولائی ۱۹۲۸ء صفحہ ۵ کالم ۲