اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 413 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 413

اسماء المهدی صفحہ 413 قرآن شریف کے منجانب اللہ ہونے پر کمال ظلم اور تعدی سے حملے کئے گئے تھے۔اور وہ بے جا حملے جن کتابوں اور رسالوں اور اخباروں میں کئے گئے ان کی تعداد کی سات کروڑ تک نوبت پہنچ گئی تھی۔اور یہ سب کچھ تیرھویں صدی کے ختم ہونے تک ظہور میں آچکا تھا۔تو کیا ضرور نہ تھا کہ وہ خدا جس نے فرمایا تھا کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ وہ ان بے جا حملوں کے فرو کرنے کے لئے چودھویں صدی کے سر پر اپنی قدیم سنت کے موافق کوئی آسمانی سلسلہ قائم کرتا ؟ پس اگر یہ سچ ہے کہ ہر ایک مجد دفتن موجودہ کے مناسب حال آنا چاہئے۔تو یہ دوسری بات بھی سچی ہے کہ چودھویں صدی کا مجدد کسرفتن صلیبیہ کے لئے آنا چاہئے تھا۔کیونکہ یہی وہ فتن ہیں جن کے لاکھوں دلوں پر خطر ناک اثر پڑے ہیں اور یہی وہ فتن ہیں جن کو اس زمانہ کے تمام فتنوں کی نسبت عظیم الشان کہنا چاہئے۔اور جبکہ ثابت ہوا کہ چودھویں صدی کے مجدد کا کام صلیبی فتنوں کا توڑنا اور اس کے حامیوں کے حملوں کا جواب دینا ہے۔تو اب طبعا یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جس مجدد کا یہ کام ہو کہ وہ صلیبی فتنوں کو توڑے اور کسر صلیب کا منصب اپنے ہاتھ میں لے کر حقیقی نجات کی راہ دکھلا دے۔اور وہ نجات جو صلیب کی طرف منسوب کی گئی ہے اس کا بطلان ثابت کرے، صلى الله اس مجدد کا کیا نام ہونا چاہئے؟ کیا یہ سچ نہیں کہ ہمارے نبی ﷺ نے ایسے مجدد کا نام مسیح موعود رکھا ہے؟ پس جب کہ زمانہ کی حالت موجودہ ہی بتلا رہی ہے کہ چودھویں صدی کے مجدد کا نام مسیح موعود ہونا چاہئے۔یا بہ