اسماء المہدی علیہ السلام — Page 412
اسماء المهدی صفحہ 412 وو و, مسیح موعود إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ لِلْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ“ ترجمہ :۔ہم نے اسے مسیح موعود کے لئے اتار ہے۔( تذکر طبع چہارم - صفحہ 435) إِنَّ الْمَسِيحَ الْمَوْعُوْدَ الَّذِي يَرْقُبُوْنَهُ وَالْمَهْدِيَّ الْمَسْعُوْدَ الَّذِي يَنْتَظِرُوْنَهُ هُو أَنْتَ ( تذکر طبع چہارم صفحه 209) ترجمہ: یقیناً وہ مسیح موعود اور مہدی مسعود جس کا وہ انتظار کرتے ہیں وہ تو ہے۔اور یہ بات ظاہر تھی کہ یہ زمانہ ایمانی اور اعتقادی فتنوں کا زمانہ تھا اور لاکھوں انسان اعتقاد توحید سے برگشتہ ہو کر مخلوق پرستی کی طرف جھک گئے تھے۔اور زیادہ تر حصہ مخلوق پرستی کا جس پر زور دیا جاتا تھا۔وہ یہی تھا کہ صلیبی نجات کی حمایت میں قلموں اور زبانوں سے وہ کام لیا گیا تھا کہ اگر نسخہ عالم کے تمام صفحات میں تلاش کریں تو تائید باطل میں یہ سرگرمی کسی اور زمانہ میں کبھی ثابت نہیں ہوگی۔اور جب کہ صلیبی نجات کے حامیوں کی تحریریں انتہا درجہ کی تیزی تک پہنچی گئی تھیں۔اور اسلامی توحید اور نبی عربی ، خیر الرسل علیہ السلام کی عفت اور عزت اور حقانیت اور کتاب اللہ