اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 335 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 335

اسماء المهدی صفحہ 335 اس لئے اس مسیح کے مقابل پر جس کا نام خدا رکھا گیا۔خدا نے اس امت میں سے مسیح موعود بھیجا جو اس پہلے میچ سے اپنی تمام شان میں بہت بڑھ کر ہے اور اس نے اس دوسرے مسیح کا نام غلام احمد رکھا تا یہ اشارہ ہو کہ عیسائیوں کا مسیح کیسا خدا ہے۔جو احمد کے ادنی غلام سے بھی مقابلہ نہیں کر سکتا۔یعنی وہ کیسا مسیح ہے جو اپنے قرب اور شفاعت کے مرتبہ میں احمد کے غلام سے بھی کمتر ہے۔اے عزیز و! یہ بات غصہ کرنے کی نہیں۔اگر اس احمد کے غلام کو جو مسیح موعود کر کے بھیجا گیا ہے، تم اس پہلے مسیح سے بزرگ تر نہیں سمجھتے اور اُسی کو شفیع اور منجی قرار دیتے ہو۔تو اب اس دعوی کا ثبوت دو۔اور جیسا کہ اس احمد کے غلام کی نسبت خدا نے فرمایا إِنَّهُ أَوَى الْقَرْيَةَ لَوْلَا الْإِكْرَامُ لَهَلَكَ الْمَقَامُ۔جس کے یہ معنی ہیں کہ خدا نے اس شفیع کی عزت ظاہر کرنے کے لئے اس گاؤں قادیان کو طاعون سے محفوظ رکھا۔جیسا کہ دیکھتے ہو کہ وہ پانچ چھ برس سے محفوظ چلی آتی ہے۔اور نیز فرمایا کہ اگر میں اس احمد کے غلام کی بزرگی اور عزت ظاہر نہ کرنا چاہتا تو آج قادیان میں بھی تباہی ڈال دیتا۔ایسا ہی آپ بھی اگر مسیح ابن مریم کو در حقیقت کا شفیع اور منجی قرار دیتے ہیں تو قادیان کے مقابل پر آپ بھی کسی اور شہر کا پنجاب کے شہروں میں سے نام لے دیں کہ فلاں شہر ہمارے خداوند مسیح کی برکت اور شفاعت سے طاعون سے پاک رہے گا۔(روحانی خزائن جلد 18 ، صفحہ 234-233 دافع البلاء )