اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 330 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 330

اسماء المهدی عقل کا انسان بھی اس کو سمجھ سکتا ہے“۔صفحہ 330 ( ملفوظات جدید ایڈیشن جلد 4 صفحہ 425) جبکہ آنحضرت ﷺ کی اس قدر ہتک کی گئی ہے اور عیسائی مذہب کے واعظوں اور منادوں نے اپنی تحریروں اور تقریروں کے ذریعہ اس سید الکونین کی شان میں گستاخیاں کی ہیں اور ایک عاجز مریم کے بچے کو خدا کی کرسی پر جا بٹھایا ہے۔اللہ تعالیٰ کی غیرت نے آپ کا جلال ظاہر کرنے کے لئے یہ مقدر کیا تھا کہ آپ کے ایک ادنی غلام کو مسیح ابن مریم بنا کے دکھا دیا۔جب آپ کی امت کا ایک فرداتنے بڑے مدارج حاصل کر سکتا ہے تو اس سے آپ کی شان کا پتہ لگ سکتا ہے۔( ملفوظات جلد 3 صفحہ 10-9۔جدید ایڈیشن) برتر گمان و و ہم سے احمد کی شان ہے جس کا غلام دیکھو بیچ الزمان ہے