اسماء المہدی علیہ السلام — Page 235
اسماء المهدی صفحہ 235 مسیح موعود ہے، مدد طلب کریں گے تا یا جوج ماجوج کے حملوں سے بیچ جائیں اور وہ ان کے لئے سد روشن بنادے گا۔یعنی ایسے پختہ دلائل اسلام کی تائید میں ان کو تعلیم دے گا۔یا جوج ماجوج کے حملوں کو قطعی طور پر روک دے گا۔اور ان کے آنسو پونچھے گا اور ہر ایک طور سے ان کی مدد کرے گا اور ان کے ساتھ ہوگا۔یہ ان لوگوں کی طرف اشارہ ہے جو مجھے قبول کرتے ہیں۔یہ عظیم الشان پیشگوئی ہے اور اس میں صریح طور پر میرے ظہور اور میرے وقت اور میری جماعت کی خبر دی گئی ہے۔پس مبارک وہ جو ان پیشگوئیوں کو غور سے پڑھے۔“ (روحانی خزائن جلد 20، صفحہ 200-199 لیکچر لاہور )