اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 184 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 184

اسماء المهدی صفحہ 184 سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی اپنی شہرہ آفاق تفسیر کبیر جلد چہارم میں سورۃ الفیل کی تفسیر میں اس اعتراض کا جواب دیتے ہوئے کہ جماعت احمدیہ کا مرکز ، قادیان جسے وہ مقدس قرار دیتی ہے، اب ہندوؤں اور سکھوں کے قبضے میں ہے، فرماتے ہیں کہ ضلع گورداسپور کا ہندوستان میں داخل کرنا، جس میں قادیان ہے، لارڈ مونٹ بیٹن کی کارروائی ہے جو مسیحی ہے۔لیکن اس سورۃ الفیل سے ہمارے دلوں کی ڈھارس بندھتی ہے اور یقین ہوتا ہے کہ جس طرح اصحاب فیل پہلی دفعہ تباہ ہوئے اب بھی تباہ ہوں گے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں: حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہے کہ شخصے پائے مَنْ بوسید و من گفتم که سنگ اسود منم (تذکره صفحه 29، طبع چہارم)، ایک شخص نے میرے پاؤں کو چوما اور میں نے کہا ہاں ہاں سنگ اسود میں ہی ہوں۔در حقیقت ہر زمانہ کا مامور اس کی جماعت کے لئے سنگ اسود کا رنگ رکھتا ہے کیونکہ لوگ اسے چومتے اور اس کے ارد گر د ا کٹھے رہتے ہیں۔اور اس طرح دین کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔پس اس زمانہ میں دین کی تقویت صرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے وابستہ ہے اور اس زمانہ میں روحانی سنگ اسود آپ ہی ہیں۔گوجسمانی سنگ اسود وہی ہے جو خانہ کعبہ میں موجود ہے۔اسی طرح یہ سورۃ الفیل بھی آپ پر الہاما نازل ہوئی ہے۔پھر جس طرح اصحاب الفیل کے پہلے حملہ میں اصل مقصد رسول کریم ﷺ کو تباہ کر نا تھا، اسی طرح اب