اسماء المہدی علیہ السلام — Page 183
اسماء المهدی صفحہ 183 حجر اسود ’شخصے پائے مَنْ بوسید و من گفتم که سنگ اسود منم 66 ( تذکرہ طبع چہارم صفحہ 29) یعنی ایک شخص نے میرے پاؤں کو چوما اور میں نے کہا کہ حجر اسود میں ہوں۔حجر اسود سے مراد عالم ،فقیہ اور حکیم ہوتا ہے سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں: قَالَ الْمُعَبِّرُوْنَ إِنَّ الْمُرَادَ مِنَ الحَجَرِ الْأَسْوَدِ فِي عِلْمِ الرُّؤْيَا المَرْءُ العالِمُ الفَقِيهُ الْحَكِيمُ، یعنی معبرین نے کہا ہے کہ علم رویا میں حجر اسود سے مراد عالم فقیہ اور حکیم ہوتا ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 663 حاشیہ۔الاستفتاء تتمہ حقیقة الوحی) حجر اسود سے مراد منبع علم وفیض ہے معتبر بین لکھتے ہیں کہ اگر کوئی خواب میں حجر اسود کو بوسہ دے تو علوم روحانیہ اس کو حاصل ہوتے ہیں کیونکہ حجر اسود سے مراد نبع علم وفیض ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 100 حاشیہ۔چشمہ معرفت )