اسماء المہدی علیہ السلام — Page 173
اسماء المهدی صفحہ 173 چنانچہ مطبع کے سامان ، کاغذ کی کثرت، ڈاکخانوں، تار، ریل اور دخانی جہازوں ( آجکل ہوائی جہازوں۔ناقل ) کے ذریعہ گل دنیا ایک شہر کا حکم رکھتی ہے اور پھر نت نئی ایجاد یں اس جمع کو اور بھی بڑھا رہی ہیں کیونکہ اسباب تبلیغ جمع ہورہے ہیں۔اب فونوگراف سے بھی تبلیغ کا کام لے سکتے ہیں اور اس سے بہت عجیب کام نکلتا ہے۔اخباروں اور رسالوں کا اجراء۔غرض اس قدر سامان تبلیغ کے جمع ہوئے ہیں کہ اس کی نظیر کسی پہلے زمانے میں ہم کو نہیں ملتی۔پھر یہ بھی وعدہ ہے کہ سارے ادیان کو جمع کیا جائے گا اور ایک دین کو غالب کیا جائے گا۔یہ بھی مسیح موعود کے وقت کی ایک جمع ہے۔( ملفوظات جلد دوم - جدید ایڈیشن صفحہ 50-49) ان اجتماعات کی تفصیل مذکورہ کتاب میں دیکھی جاسکتی ہے۔” جیسا کہ جمعہ کا دوسرا حصہ تمام مسلمانوں کو ایک مسجد میں جمع کرتا ہے اور متفرق ائمہ کو معطل کر کے ایک ہی امام کا تابع کر دیتا ہے اور تفرقہ کو درمیان سے اٹھا کر اجتماعی صورت مسلمانوں میں پیدا کر دیتا ہے۔یہی خاصیت الف ششم کے آخری حصہ میں ہے۔یعنی وہ بھی اجتماع کو چاہتا ہے۔اسی لئے لکھا ہے کہ اس وقت اسم ہادی کا پر تو ایسے زور میں ہو گا کہ بہت دُور افتادہ دلوں کو بھی خدا کی طرف کھینچ لائے گا۔اور اسی کی طرف اشارہ اس آیت میں ہے کہ وَنُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَجَمَعْنَاهُمْ جَمْعًا - پس یہ جمع کا لفظ اسی روحانی جمعہ کی طرف اشارہ ہے۔“ (روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 260-259 تحفہ گولڑویہ )