اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 91 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 91

اسماء المهدی صفحہ 91 نصاری سے مشابہ ہو جائیگی اور جو عادتیں یہود اور نصاری کو پہلے ہلاک کر چکی ہیں وہی عادتیں اسباب تاثر کے پیدا ہو جانے کی وجہ سے مسلمانوں میں آجائیں گی۔یہ اس زمانہ کی طرف اشارہ ہے کہ جب عیسائی سوسائٹی جو یہودیت کی صفتیں بھی اپنے اندر رکھتی ہے عام طور پر مسلمانوں کے خیالات، مسلمانوں کے عادات، مسلمانوں کے لباس، مسلمانوں کے طرز معاشرت پر اپنے جذبات کا اثر ڈالے۔سو دراصل وہ یہی زمانہ ہے جس سے روحانیت بکلی دُور ہو گئی ہے۔خدا تعالیٰ کو منظور تھا کہ اس زمانہ کے لئے کوئی ایسا مصلح بھیجے جو یہودیت اور عیسائیت کی زہر ناک خصلتوں کو مسلمانوں سے مٹادے۔پس اس نے ایک مصلح ابن مریم کے نام پر بھیج دیا تا معلوم ہو کہ جن کی طرف وہ بھیجا گیا ہے وہ بھی یہودیوں اور عیسائیوں کی طرح ہو چکے ہیں۔سو جہاں یہ لکھا ہے کہ تم میں ابن مریم اترے گا وہاں صریح اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس وقت تمہاری ایسی حالت ہوگی جیسی مسیح ابن مریم کے مبعوث ہونے کے وقت یہودیوں کی حالت تھی بلکہ یہ لفظ اسی اشارہ کی غرض سے اختیار کیا گیا ہے۔تاہریک کو خیال آجائے کہ خدائے تعالیٰ نے پہلے ان مسلمانوں کو جن میں ابن مریم کے اترنے کا وعدہ دیا تھا یہودی ٹھہرالیا ہے۔2۔احادیث نبویہ کا لب لباب اور خلاصہ یہ ہے جو آنحضرت علی