اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 92 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 92

اسماء المهدی صفحه 92 فرماتے ہیں کہ جب تم آخری زمانہ میں یہودیوں کی طرح چال چلن خراب کر دو گے تو تمہارے درست کرنے کے لئے عیسی بن مریم آئے گا۔یعنی جب تم اپنی شرارتوں کی وجہ سے یہودی بن جاؤ گے تو میں بھی عیسی ابن مریم کسی کو بنا کر تمہاری طرف بھیجوں گا“۔عیسی بن مریم کے آنے سے مقصود یہ ہے کہ جب عقل کی بد استعمالی سے دنیا کے لوگ یہودیوں کے رنگ پر ہو جائیں گے اور روحانیت اور حقیقت کو چھوڑ دیں گے اور خدا پرستی اور حب الہی دلوں سے اٹھ جائے گی تو اس وقت وہ لوگ اپنی روحانی اصلاح کے لئے ایک ایسے مصلح کے محتاج ہوں گے جو روح اور حقیقت اور حقیقی نیکی کی طرف ان کو تو جہ دلا وے اور جنگ اور لڑائیوں سے کچھ واسطہ نہ رکھے اور یہ منصب مسیح ابن مریم کے لئے مسلم ہے۔کیونکہ وہ خاص ایسے کام کے لئے آیا تھا۔اور یہ ضرور نہیں کہ آنے والے کا نام در حقیقت عیسی ابن مریم ہی ہو۔بلکہ احادیث کا مطلب یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ کے نزدیک قطعی طور پر اس کا نام عیسی بن مریم ہے۔جیسے یہودیوں کے نام خدا تعالیٰ نے بندر اور سوررکھے اور فرمایا وَجَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَالْخَنَازِیر۔ایسا ہی اس نے اس امت کے مفسد طبع لوگوں کو یہودی ٹھہرا کر اس عاجز کا نام مسیح ابن مریم رکھ دیا اور 66 اپنے الہام میں فرما دیا: جَعَلْنَاكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ “ (روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 409-407۔ماخوذ از ازالہ اوہام حصہ دوم) 3۔” میں کہہ چکا ہوں کہ میں اس امت کی اصلاح کے لئے ابن مریم