اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 378 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 378

اسماء المهدی آئینہ ظلیت میں منعکس ہیں صفحہ 378 میں بار ہا بتلا چکا ہوں کہ میں بموجب آیت وَالخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِم بروزی طور پر وہی نبی خاتم الانبیاء ہوں۔اور خدا نے آج صلى الله سے ہیں برس پہلے براہین احمدیہ میں میرا نام محمد اور احمد رکھا ہے اور مجھے آنحضرت ﷺ کا وجود قرار دیا ہے۔پس اس طور سے آنحضرت علی کے خاتم الانبیاء ہونے میں میری نبوت سے کوئی تزلزل نہیں آیا۔کیونکہ ظل اپنے اصل سے علیحدہ نہیں ہوتا۔اور چونکہ میں ظنی طور پر محمد ہوں۔پس اس طور سے خاتم النبیین کی مہر نہیں ٹوٹی۔کیونکہ محمد ﷺ کی نبوت محمد تک ہی محدود رہی۔یعنی بہر حال محمد اللہ ہی نہی رہے نہ اور کوئی۔یعنی جب کہ میں بروزی طور آنحضرت ﷺ ہوں۔اور بروزی رنگ میں تمام کمالات محمدی مع نبوت محمدیہ کے میرے آئینہ ظلیت میں منعکس ہیں تو پھر کونسا الگ انسان ہوا جس نے علیحدہ طور پر نبوت کا دعویٰ کیا۔(روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 212۔ایک غلطی کا ازالہ ) وجود بروزی اپنے اصل کی پوری تصویر ہوتی ہے یہاں تک کہ نام بھی ایک ہو جاتا ہے در بعض وقت بعض گزشتہ صلحاء کی کوئی ہم شکل روح جو نہایت اتحاد ان