اسماء المہدی علیہ السلام — Page 370
اسماء المهدی صفحہ 370 باز پرس سے کفایت کر دی ہے۔اسی وجہ سے ایسے جرائم کے ارتکاب میں یورپ سب سے بڑھا ہوا ہے۔پھر ایسے لوگوں کی مجاورت کے اثر سے عموماًہر ایک قوم میں بے قیدی اور آزادی بڑھ گئی ہے۔دو (روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 302 تا 304۔حاشیہ کتاب البریہ ) مصنف ( براہین احمدیہ۔ناقل ) کو اس بات کا علم دیا گیا ہے کہ وہ مجدّد وقت ہے اور روحانی طور پر اس کے کمالات مسیح ابن مریم کے کمالات سے مشابہ ہیں اور ایک دوسرے پر بشرت مناسبت ومشابہت ہے۔اور اس کو خواص انبیاء ورسل کے نمونہ پر محض ببرکت متابعت حضرت خیر البشر و صلى الله افضل الرسل نے ان بہتوں پرا کا ہر اولیاء سے فضیلت دی گئی ہے کہ جو اس سے پہلے گزر چکے ہیں۔اور اس کے قدم پر چلنا موجب نجات و سعادت و برکت اور اس کے برخلاف چلنا موجب بعد وحرمان ہے۔(روحانی خزائن جلد 6 ، صفحہ 39- بركات الدعا) مجد دزماں کی تکذیب کی دو صورتیں میں زور سے کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے مامور کیا ہے اور اس پر بائیس 22 برس سے زیادہ عرصہ گزر گیا ہے۔اس قدر عرصہ تک میری تائیدوں کا ہونا۔یہ اللہ تعالیٰ کا الزام اور محبت ہے تم لوگوں پر۔کیونکہ میں نے جو مجدد ہونے کا دعوی کیا ہے کہ میں فسادوں کی اصلاح کے لئے بھیجا گیا ہوں، حدیث اور قرآن کی بنا پر کیا ہے۔اب جولوگ میری تکذیب