اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 343 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 343

اسماء المهدی صفحہ 343 اپنے دین میں داخل کرنا چاہے۔لہذا یہ طریق اشاعت دین کا ہرگز درست نہیں ہے۔اور اس طریق کے امیدوار اور اس کے انتظار کرنے والے صرف وہی لوگ ہیں جو درندوں کی صفات اپنے اندر رکھتے ہیں اور آیت لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّيْنِ سے بے خبر ہیں۔دوسری صورت صلیبی مذہب پر غلبہ پانے کی یہ ہے کہ معمولی مباحثات سے جو ہمیشہ اہل مذہب کیا کرتے ہیں اس مذہب کو مغلوب کیا جائے۔مگر یہ صورت بھی ہرگز کامل کامیابی کا ذریعہ نہیں ہوسکتی۔کیونکہ اکثر مباحثات کا میدان وسیع ہوتا ہے اور دلائل عقلیہ اکثر نظری ہوتے ہیں اور ہر ایک نادان اور موٹی عقل والے کا کام نہیں کہ عقلی اور نقلی دلائل کو سمجھ سکے۔اس لئے بت پرستوں کی قوم با وجود قابل شرم عقیدوں کے اب تک جا بجا دنیا میں پائی جاتی ہے۔تیسری صورت صلیبی مذہب پر غلبہ پانے کی یہ ہے کہ آسمانی نشانوں سے اسلام کی برکت اور عزت ظاہر کی جائے اور زمین کے واقعات سے امور محسوسہ بدیہیہ کی طرح یہ ثابت کیا جائے کہ حضرت عیسی علیہ السلام صلیب پر فوت نہیں ہوئے اور نہ جسم عصری کے ساتھ آسمان پر گئے بلکہ اپنی طبعی موت سے مرگئے۔اور یہ تیسری صورت ایسی ہے کہ ایک متعصب عیسائی بھی اقرار کر سکتا ہے کہ اگر یہ بات پایہ ثبوت پہنچ جائے کہ حضرت مسیح صلیب پر فوت نہیں ہوئے اور نہ آسمان پر گئے تو پھر عیسائی مذہب باطل ہے اور کفارہ اور تثلیث سب باطل۔اور پھر اس کے ساتھ جب آسمانی