اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 316 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 316

اسماء المهدی صفحہ 316 (2) چونکہ قرآن میں تمہارا نام یہودی رکھا گیا اس لئے خدا نے مجھے یہودیوں کے لئے عیسی بنا دیا۔(3) ورنہ دراصل وہ ان یہودیوں کے تخم سے نہیں۔اس طرح میں بھی جسمانی طور پر ابن مریم نہیں۔(4) اگر تم نہ ہوتے تو ہمارا نشان بھی نہ ہوتا۔صرف تمہاری وجہ سے میرا ظہور ہوا۔پھر غل مچانے سے کیا فائدہ؟ (5) یہودیوں کے مذہب میں جو بھلی اور بُری باتیں موجود تھیں وہ سب دین اسلام میں بھی ظاہر ہو گئیں۔(6) چونکہ ہمارا نبی جو ہمارے دین کا مرکز ہے موسیٰ ہو گیا تھا۔اس لئے میں بھی آخر خدائے مہربان کی طرف سے عیسی بنا دیا گیا۔وو عیسی نام رکھنے میں آنحضرت ﷺ اور اسلام کا فخر ہے دجالیت اس زمانہ میں عنکبوت کی طرح بہت سی تاریں پھیلا رہی ہے۔کافر اپنے کفر سے اور منافق اپنے نفاق سے، میخوار میخواری سے اور مولوی اپنے شیوہ گفتن و نہ کر دن اور سیہ دلی سے دجالیت کی تاریں بن رہے ہیں۔ان تاروں کو اب کوئی کاٹ نہیں سکتا بجز اس حربہ کے جو آسمان سے اترے اور کوئی اس حربہ کو چلا نہیں سکتا بجز اس عیسی کے جو اسی آسمان سے نازل ہو۔سوئیسی نازل ہو گیا۔وَكَانَ وَعْدُ اللهِ مَفْعُولاً “ (روحانی خزائن جلد 4، صفحہ 369- نشان آسمانی)