اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 300 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 300

اسماء المهدی صفحہ 300 عبد القادر ” اے عبدالقادر ! میں تیرے ساتھ ہوں۔میں نے تیرے لئے اپنی رحمت اور قدرت کا درخت لگایا۔اور میں تجھ کو ہر ایک غم سے نجات دوں گا۔مگر اس سے پہلے کئی فتنے تیری راہ میں برپا کروں گا۔تا تجھے خوب جانچا جائے۔اور تا فتنوں کے وقتوں میں تیری استقامت ظاہر ہو۔میں تیرا لا زمی چارہ ہوں۔اور میں تیرے دردوں کا علاج ہوں۔اور میں ہی ہوں جس نے تجھے زندہ کیا۔میں نے اپنی طرف سے تجھ میں صدق کی روح پھونک دی اور اپنی طرف سے میں نے تجھ پر محبت ڈال دی یعنی تجھ میں ایک ایسی خاصیت رکھ دی کہ ہر ایک جو سعید ہو گا وہ تجھ سے محبت کرے گا اور تیری طرف کھینچا جائے گا۔“ (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 88 - براہین احمدیہ حصہ پنجم )