اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 301 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 301

اسماء المهدی صفحہ 301 عبد الله کئی دنوں سے ابتلاؤں کا سامنا تھا۔میں چھپیس دن رات تو میں سویا بھی نہیں۔آج ذراسی آنکھ لگ گئی تو یہ فقرہ الہام ہوا : ” خدا خوش ہو گیا۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ کریم اس بات سے بہت خوش ہوا ہے کہ اس ابتلا میں میں پورا اُترا ہوں اور اس الہام کا یہی مطلب ہے کہ اس ابتلا میں تو پورا اترا۔اس کے بعد پھر آنکھ لگ گئی تو میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک نہایت خوشخط خوبصورت کاغذ میرے ہاتھ میں ہے جس پر کوئی پچاس ساٹھ سطریں لکھی ہوئی ہیں۔میں نے اس کو پڑھا ہے مگر اس میں سے یہ فقرہ مجھے یا د رہا ہے کہ يَا عَبْدَ اللَّهِ إِنِّي مَعَكَ یعنی اے خدا کے بندے میں تیرے ساتھ ہوں اور اس کو پڑھ کر مجھے اتنی خوشی ہوئی کہ گویا خدا کو 66 ( تذکر طبع چہارم صفحہ 619)