اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 268 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 268

اسماء المهدی صفحہ 268 لئے دعائیں سینکڑوں ہزاروں قبولیت دعا کے معجزات اور لوگوں کی بے شمار روحانی و جسمانی بیماریوں سے شفایابی کے نشانات کا ذکر آپ کی پاک زندگی میں نظر آتا ہے۔قبولیت دعا کے نشانات اور تعلق باللہ کے دلائل اور ثبوت کے لئے حضور علیہ السلام کی کتب اور ملفوظات کا مطالعہ کیجئے تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ حضور علیہ السلام کو خدا تعالیٰ سے کس قدر تعلق تھا اور بنی نوع انسان سے کتنا شدید پیار۔اس سلسلہ میں مندرجہ ذیل کتب کا مطالعہ خاص طور پر فرمائیں : براہین احمدیہ ہر پنج حصص۔حقیقۃ الوحی۔سراج منیر۔تریاق القلوب وغیرہ۔