اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 266 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 266

اسماء المهدی صفحہ 266 ہیں: شفیع اللہ اللہ تعالیٰ نے بذریعہ وحی کے یہ میرا نام رکھا ہے اور اس کے معنے ہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندوں کا شفیع۔( تذکر طبع چہارم - صفحہ 566) سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام شفیع کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے قرآن شریف کی رو سے شفاعت کے معنے یہ ہیں کہ ایک شخص اپنے بھائی کے لئے دعا کرے کہ وہ مطلب اس کو حاصل ہو جائے۔یا کوئی بلا مل جائے۔پس قرآن شریف کا حکم ہے کہ جو شخص خدا تعالی کے حضور میں زیادہ جھکا ہوا ہے، وہ اپنے کمزور بھائی کے لئے دعا کرے کہ اس کو وہ ا مرتبہ حاصل ہو۔یہی حقیقت شفاعت ہے۔سو ہم اپنے بھائیوں کے لئے بے شک دعا کرتے ہیں کہ خدا ان کو قوت دے۔اور ان کی بلا دُور کرے۔اور یہ ایک ہمدردی کی قسم ہے۔چونکہ تمام انسان ایک جسم کی طرح ہیں۔اس لئے خدا نے ہمیں بار بار سکھلایا ہے کہ اگر چہ شفاعت کو قبول کرنا اس کا کام ہے مگر تم اپنے بھائیوں کی شفاعت میں یعنی اُن کے لئے دعا کرنے میں لگے رہو۔اور شفاعت سے یعنی ہمدردی کی دعا سے باز نہ رہو کہ تمہارا ایک دوسرے پر حق ہے۔اصل میں شفاعت کا