اسماء المہدی علیہ السلام — Page 265
اسماء المهدی صفحه 265 ترجمہ : 1- جان لو کہ (عیسی علیہ السلام کی ) زندگی ثابت نہیں بلکہ عیسی ایک فانی بندہ کی طرح مر گئے۔2 اور ہمارے نبی ﷺ زندہ ہیں اور میں گواہ ہوں اور میں آپ کی ملاقات کے ثمرات سے بہرہ مند ہوا ہوں۔حضور علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت محمد مصطفی احمد مجتبی نے کی عظمت اور سچائی کی گواہی دینے کے لئے بھیجا گیا ہے۔آپ فرماتے ہیں: دنیا میں ایک عظیم الشان نبی انسانوں کی اصلاح کے لئے آیا۔یعنی سیدنا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور اس نے اس بچے خدا کی طرف لوگوں کو بلایا جس کو دنیا بھول گئی تھی لیکن اس زمانہ میں اسی کامل نبی کی ایسی تو ہین اور تحقیر کی جاتی ہے جس کی نظیر کسی زمانہ میں نہیں مل سکتی۔پھر خدا نے چودھویں صدی کے سر پر اپنے ایک بندہ کو جو یہی لکھنے والا ہے بھیجا، تا اس نبی کی سچائی اور عظمت کی گواہی دے اور خدا کی توحید اور تقدیس کو دنیا میں پھیلا دے۔" (روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 367-366 - نسیم دعوت )