اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 264 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 264

اسماء المهدی صفحہ 264 لائیں گے ان کو مبشر خوا ہیں اور الہام دئے جائیں گے یعنی بکثرت دئے جائیں گے ورنہ شاذ و نادر کے طور پر کسی دوسرے کو بھی کوئی سچی خواب آسکتی ہے مگر ایک قطرہ کو ایک دریا کے ساتھ کچھ نسبت نہیں اور ایک پیسہ کو ایک خزانہ کے ساتھ کچھ مشابہت نہیں اور پھر فرمایا کہ کامل پیروی کرنے والے کی رُوح القدس سے تائید کی جائے گی یعنی ان کے فہم اور عقل کو غیب سے ایک روشنی ملے گی اور اُن کی کشفی حالت نہایت صفا کی جائے گی اور اُن کے کلام اور کام میں تاثیر رکھی جائے گی اور اُن کے ایمان نہایت مضبوط کئے جائیں گے اور پھر فرمایا کہ خدا اُن میں اور اُن کے غیر میں ایک فرق بین رکھ دے گا یعنی بمقابل اُن کے بار یک معارف کے جوان کو دئے جائیں گے اور بمقابل اُن کے کرامات اور خوارق کے جو اُن کو عطا ہوں گی دوسری تمام قومیں عاجز رہیں گی۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ قدیم سے خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ پورا ہوتا چلا آتا ہے اور اس زمانہ میں ہم خود اس کے شاہد رؤیت ہیں۔“ (روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 410-409۔چشمہ معرفت ) فَاعْلَمْ بِاَنَّ الْعَيْشَ لَيْسَ بِثَابِتٍ بَلْ مَاتَ عِيْسَى مِثْلَ عَبْدِ فَان وَنَبِيَّنَا حَيٌّ وَإِنِّيْ شَاهِدٌ وَقَدِ اقْتَطَفْتُ قَطَائِفَ اللُّقْيَانِ (روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 593۔آئینہ کمالات اسلام)