اسماء المہدی علیہ السلام — Page 241
اسماء المهدی صفحہ 241 رخى الاسلام أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزَلَةِ رَحَى الْإِسْلَامِ تو مجھ سے بمنزلہ اسلام کی چکی کے ہے۔“ ( تذکر طبع چہارم صفحه 620) چکی جب گردش کرتی ہے تو وہ حصہ چکی کا جو سامنے آتا ہے بباعث گردش کے پردہ میں آجاتا ہے اور وہ حصہ جو پردہ میں ہوتا ہے، سامنے آجاتا ہے۔آپ کا نام رضی الاسلام رکھ کر یہ خوشخبری دی گئی ہے کہ اسلام کا وہ حقیقی چہرہ جو پردہ اخفا میں تھا آپ کی بعثت کے نتیجہ میں ، آپ کے ذریعہ سے پھر دنیا پر اپنے حسن و جمال کے ساتھ آشکار ہوگا۔اور اسلام کی مخفی اور در پردہ خوبیاں اور کمالات پھر سے ظاہر ہو جائیں گے۔اور اسلام کی موجودہ کمزور حالت جاتی رہے گی۔