اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 237 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 237

اسماء المهدی صفحہ 237 رجل فارسی رجل فارسی اور مسیح موعود ایک ہی شخص ہے یہ عجیب بات ہے کہ جیسا کہ احادیث نبویہ میں مسیح موعود کی نسبت پیشگوئی ہے کہ وہ آخری زمانہ میں ظاہر ہوگا، ایسا ہی ایک رجل فارسی کی نسبت پیشگوئی ہے کہ وہ آخری زمانہ میں ضائع شدہ ایمان کو بحال کرے گا۔جیسا کہ لکھا ہے لَوْ كَانَ الإِيْمَانُ مُعَلَّقًا بِالثَّرَيَّا لَنَا لَهُ رَجُلٌ مِنْ فارش یعنی اگر ایمان ثریا پر چلا جاتا تب بھی ایک رجل فارسی اس کو واپس لے آتا۔اب ظاہر ہے کہ رجل فارسی کو اس حدیث میں اس قدر فضیلت دی گئی ہے اور اس قدر کا ر نمایاں کام اس کا دکھلایا گیا ہے کہ یہ کہنا پڑتا ہے کہ وہ رجل فارسی مسیح موعود سے افضل ہے۔کیونکہ مسیح موعود بقول مخالفوں کے صرف دجال کو قتل کرے گا۔لیکن رجل فارسی ایمان کو ثریا سے واپس لائے گا۔جیسا کہ ایک دوسری حدیث میں بھی یہ ذکر ہے کہ آخری زمانہ میں قرآن آسمان پر اٹھایا جائے گا۔لوگ قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اُترے گا۔پس وہی زمانہ رجل فارسی کا اور وہی زمانہ مسیح موعود کا ہے۔مگر جس حالت میں رجل فارسی یہ خاص خدمت ادا کرے گا کہ ایمان کو آسمان سے واپس لائے گا۔تو پھر اس کے مقابل پر