اسماء المہدی علیہ السلام — Page 226
اسماء المهدی صفحہ 226 ہوں گے۔اور حقیقت سے بے خبر ہوں گے اور ذوالقرنین یعنی مسیح موعود کے پاس حقیقی راحت کا سامان سب کچھ ہوگا جس کو ہم خوب جانتے ہیں۔مگر وہ قبول نہیں کریں گے۔اور وہ لوگ افراط کی دھوپ سے بچنے کے لئے کچھ بھی پناہ نہیں رکھتے ہوں گے۔نہ گھر نہ سایہ دار درخت، نہ کپڑے جو گرمی سے بچا سکیں۔اس لئے آفتاب صداقت جو طلوع کرے گا۔ان کی ہلاکت کا موجب ہو جائے گا۔یہ ان لوگوں کے لئے ایک مثال ہے جو آفتاب ہدایت کی روشنی تو ان کے سامنے موجود ہے اور اس گروہ کی طرح نہیں ہیں جن کا آفتاب غروب ہو چکا ہے لیکن ان لوگوں کو اس آفتاب ہدایت سے بجز اس کے کوئی فائدہ نہیں کہ دھوپ سے چھڑا ان کا جل جائے اور رنگ سیاہ ہو جائے۔اور آنکھوں کی روشنی بھی جاتی س تقسیم سے اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مسیح موعود کا اپنے فرض منصبی کے ادا کرنے کے لئے تین قسم کا دورہ ہوگا۔اول اس قوم پر نظر ڈالے گا جو آفتاب ہدایت کو کھو بیٹھے ہیں۔اور ایک تاریکی اور کیچڑ کے چشمہ میں بیٹھے ہیں۔دوسرا دورہ اس کا ان لوگوں پر ہو گا جو ننگ دھڑنگ آفتاب کے سامنے بیٹھے ہیں۔یعنی ادب سے اور حیا سے اور تواضع سے اور نیک ظن سے کام نہیں لیتے۔نرے ظاہر پرست ہیں گویا آفتاب کے ساتھ لڑنا چاہتے ہیں۔سو وہ بھی فیض آفتاب سے بے نصیب ہیں اور ان کو آفتاب سے بجز جلنے کے اور کوئی حصہ نہیں۔یہ ان مسلمانوں کی طرف اشارہ ہے