اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 211 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 211

اسماء المهدی صفحه 211 دَاعِيَّا إلى الله رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيْمَانِ وَ دَاعِيًا إِلَى اللَّهِ (روحانی خزائن جلد اول صفحہ 268 - حاشیه در حاشیہ۔براہین احمدیہ چہار حصص ) ترجمہ : ( وہ کہیں گے ) اے ہمارے رب یقیناً ہم نے ایک منادی کو سنا جو ایمان کی طرف بلاتا ہے اور داعی الی اللہ ہے۔مذکورہ بالا الہام درج کرنے کے بعد حضور علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔اس جگہ یہ وسوسہ دل میں نہیں لانا چاہئے کہ کیونکر ایک ادنیٰ امتی آل رسول مقبول کے اسماء یا صفات یا محامد میں شریک ہو سکے۔بلا شبہ یہ سیچ بات ہے کہ حقیقی طور پر کوئی نبی بھی آنحضرت کے کمالات قدسیہ سے شریک مساوی نہیں ہوسکتا۔بلکہ تمام ملائکہ کو بھی اس جگہ برابری کا دم مارنے کی جگہ نہیں۔چہ جائیکہ کسی اور کو آنحضرت کے کمالات سے کچھ نسبت ہو۔مگر اے طالب حق از شرک اللہ !تم متوجہ ہو کر اس بات کو سنو کہ خدا وند کریم نے اس غرض سے کہ تا ہمیشہ اس رسول مقبول کی برکتیں ظاہر ہوں اور تا ہمیشہ اس کے نور اور اس کی قبولیت کی کامل شعاعیں مخالفین کو ملزم اور لا جواب کرتی رہیں اس طرح پر اپنی کمال حکمت اور رحمت سے انتظام کر رکھا ہے کہ بعض افراد امت محمدیہ کہ جو کمال عاجزی اور تذلل سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی متابعت اختیار کرتے ہیں اور خاکساری