اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 84 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 84

اسماء المهدی صفحہ 84 آریوں کا بادشاہ حضرت اقدس مسیح موعود فر ماتے ہیں: بادشاہت سے مراد صرف آسمانی بادشاہت ہے۔ایسے لفظ خدا کے کلام میں آ جاتے ہیں۔مگر معنی روحانی ہوتے ہیں۔سو میں اس تصدیق کے لئے کہ وہی کرشن آریوں کا بادشاہ میں ہوں۔دہلی کے ایک اشتہار کو جو بال مکند نام ایک پنڈت نے ان دنوں میں شائع کیا ہے مع ترجمہ حاشیہ میں لکھتا ہوں جس سے معلوم ہوگا کہ آریہ ورت کے محقق پنڈت بھی کرشن اوتار کا زمانہ یہی قرار دیتے ہیں۔اور اس زمانہ میں اس کے آنے کے منتظر ہیں۔گو وہ لوگ ابھی مجھ کو شناخت نہیں کرتے۔مگر وہ زمانہ آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ مجھے شناخت کرلیں گے کیونکہ خدا کا ہاتھ انہیں دکھائے گا کہ 66 آنے والا یہی ہے۔(روحانی خزائن جلد 22 ، صفحہ 523-522 - تمہ حقیقۃ الوحی )