اسماء المہدی علیہ السلام — Page 85
اسماء المهدی صفحه 85 ابراهیم سَلَامٌ عَلَيْكَ يَا إِبْرَاهِيمُ" (براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد اول صفحہ 666 حاشیہ نمبر 4) میرا نام ابراہیم بھی رکھا گیا ہے۔جیسا کہ فرمایا سَلَامٌ عَلَيْكَ يَا إبْرَاهِيمُ یعنی اے ابراہیم تجھ پر سلام۔ابراہیم علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے بہت برکتیں دی تھیں اور وہ ہمیشہ دشمنوں کے حملوں سے سلامت رہا۔پس میرا نام ابراہیم رکھ کر خدا تعالیٰ یہ اشارہ کرتا ہے کہ ایسا ہی اس ابراہیم کو برکتیں دی جائیں گی۔اور مخالف اس کو کچھ ضرر نہیں پہنچاسکیں گے“۔وو اور جس طرح ابراہیم سے خدا نے خاندان شروع کیا اسی طرح اللہ تعالیٰ نے براہین احمدیہ کے حصص سابقہ میں میری نسبت فرمایا ہے سُبْحَانَ اللَّهِ زَادَ مَجْدَكَ يَنْقَطِعُ آبَاؤُكَ وَ يُبْدَأُ مِنْكَ یعنی خدا پاک ہے جس نے تیری بزرگی کو زیادہ کیا۔وہ تیرے باپ دادے کا ذکر منقطع کر دے گا اور ابتداء خاندان کا تجھ سے کرے گا۔اور ابراہیم سے خدا کی محبت ایسی صاف تھی جو اس نے اس کی حفاظت کے لئے بڑے بڑے کام دکھلائے اور غم کے وقت اس نے ابراہیم کو خود تسلی دی۔وو (براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 115-114) وَاتَّخِذُوْا مِن مَّقَامِ إِبْرَاهِيْمَ مُصَلّی۔یہ قرآن شریف کی آیت ہے