اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 77 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 77

اسماء المهدی صفحہ 77 آدم علیہ السلام کے قدم پر پیدا کیا جو یہی راقم ہے اور اس کا نام بھی آدم رکھا جیسا کہ مندرجہ بالا الہامات سے ظاہر ہے اور پہلے آدم کی طرح خدا نے اس آدم کو بھی زمین کے حقیقی انسانوں سے خالی ہونے کے وقت میں اپنے دونوں ہاتھوں جلالی اور جمالی سے پیدا کر کے اس میں اپنی روح پھونکی کیونکہ دنیا میں کوئی روحانی انسان موجود نہ تھا جس سے یہ آدم روحانی تولد پاتا۔اس لئے خدا نے خود روحانی باپ بن کر اس آدم کو پیدا کیا“۔(روحانی خزائن جلد 15 ، صفحہ 478-477۔تریاق القلوب) تیسری بات جو آدم نام رکھ کر بتائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ آپ کو علم لدنی عطا کیا گیا ہے تیسری بات جو آدم نام رکھ کر بتائی گئی ہے وہ یہ ہے کہ آپ کو علم لدنی عطا کیا گیا ہے اور آپ کو علم وفضل میں برتری دی گئی ہے۔اس نام میں یہ پیشگوئی بھی تھی کہ لوگ آپ کو بے علم اور جاہل کہیں گے۔لیکن آپ خدا تعالیٰ کی تعلیم اور اس کے سکھائے ہوئے علوم و معارف اور حقائق و دقائق کے رو سے سب پر غالب آئیں گے اور دوسروں کی کم علمی ظاہر ہوگی۔چنانچہ آپ اپنے مخالفوں کی حالت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: جس وقت ان سے کہا جائے کہ بہت جلد خلیفہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہو جاؤ اور اس کے الہاموں کی پیروی کرو تا تم پر رحم کیا جائے۔ان کی