اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 60 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 60

اسماء المهدی سچ ہے۔صفحه 60 ہے شاگرد نے جو پایا استاد کی دولت احمد کو محمد سے تم کیسے جدا سمجھے ایک اور جگہ حضور علیہ السلام فرماتے ہیں: ”ہمارے نبی ﷺ تمام انبیاء کے نام اپنے اندر جمع رکھتے ہیں۔کیونکہ وہ وجود پاک جامع کمالات متفرقہ ہے۔پس وہ موسیٰ بھی ہے اور عیسیٰ بھی اور آدم بھی اور ابراہیم بھی اور یوسف بھی اور یعقوب بھی۔اسی کی طرف اللہ جل شانہ اشارہ فرماتا ہے فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِه یعنی اے رسول اللہ ! تُو ان تمام ہدایات متفرقہ کو اپنے وجود میں جمع کرلے جو ہر یک نبی خاص طور پر اپنے ساتھ رکھتا ہے۔پس اس سے ثابت ہے کہ تمام انبیاء کی شانیں صلى الله آنحضرت ﷺ کی ذات میں شامل تھیں اور در حقیقت محمد کا نام ہے اسی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔کیونکہ محمد کے یہ معنے ہیں کہ بغایت تعریف کیا گیا۔اور غایت درجہ کی تعریف تبھی متصور ہوسکتی ہے کہ جب انبیاء کے تمام کمالات متفرقہ اور صفات خاصہ آنحضرت لعل الا اللہ میں جمع ہوں۔آنحضرت ﷺ کی ذات پاک باعتبار اپنی صفات اور کمالات کے مجموعہ انبیاء تھی اور ہر ایک نبی نے اپنے وجود کے ساتھ مناسبت پا کر یہی خیال 66 کیا کہ میرے نام پر وہ آنے والا ہے۔(روحانی خزائن جلد پنجم۔آئینہ کمالات اسلام صفحہ 343)