اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 57 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 57

اسماء المهدی صفحه 57 اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف کی عظمت کو قائم کرنے کے لئے مجھے بھیجا ہے اللہ تعالی نے اپنے وعدہ کے موافق کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ (الحجر (10) قرآن شریف کی عظمت کو قائم کرنے کے لئے چودھویں صدی کے سر پر مجھے بھیجا ہے۔( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 433 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) میں اس لئے ہی بھیجا گیا ہوں کہ ہر اعتقاد کو اور قرآن کریم کے قصص کو علمی رنگ میں ظاہر کروں۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 174 جدید ایڈیشن مطبوعد ربوہ ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام جماعت کو نصائح کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اور تمہارے لئے ایک ضروری تعلیم یہ ہے کہ قرآن شریف کو مہجور کی طرح نہ چھوڑ دو کہ تمہاری اسی میں زندگی ہے۔جو لوگ قرآن کو عزت دیں گے وہ آسمان پر عزت پائیں گے۔جولوگ ہر ایک حدیث اور ہر ایک قول پر قرآن کو مقدم رکھیں گے اُن کو آسمان پر مقدم رکھا جائے گا۔نوع انسان کے لئے رُوئے زمین پر اب کوئی کتاب نہیں مگر قرآن۔وو 66 (روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 13 - کشتی نوح) سوتم ہوشیار رہو اور دا کی تعلیم اور قرآن کی ہدایت کے برخلاف ایک قدم بھی نہ اٹھاؤ۔میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو شخص قرآن کے سات سو حکم میں سے ایک چھوٹے سے حکم کو بھی ٹالتا ہے وہ نجات کا درواز و اپنے