اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 465 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 465

اسماء المهدی صفحہ 465 سے کوئی شخص صرف عیسوی تصویر اتار لے تو وہ عیسی بن جاتا ہے۔جب ابراهیمی تصویر اتار لے تو ابراہیم بن جاتا ہے۔اور جب سارے انبیاء کے نقوش اور ان کی تصویریں اپنے دل پر اتار لیتا ہے تو وہ ظل محمد بن جاتا ہے۔اسی لئے امت محمدیہ میں صرف وہی شخص نبی بن سکتا ہے جو ظل محمد ہو۔خالی موسیٰ کاظل بنے ، یا خالی عیسی کا ظل بننے سے کوئی نبی نہیں بن سکتا۔کیونکہ محمد رسول اللہ علہ ساری دنیا کی طرف مبعوث ہوئے تھے۔اور موسی و عیسی خاص خاص اقوام کی طرف مبعوث ہوئے۔پس جو شخص انبیائے سابقین میں سے کسی ایک نبی کی تصویر اتارتا اور اس کے نقوش اپنے اندر پیدا کرتا ہے وہ بے شک عیسی ثانی بن سکتا ہے ،موسیٰ ثانی بن سکتا ہے مگر وہ امت محمدیہ میں نبی نہیں بن سکتا۔وہ ایسا ہی ہوگا جیسے حضرت معین الدین صاحب چشتی نے کہا کہ دمبدم روح القدس انـدر مـعيـنـے دمد من نمی گویم مگر من عیسی ثانی شدم دیوان حضرت معین الدین چشتی ، صفحہ 56) یعنی جبرئیل لحظه به لحظ معین الدین کے اندر آ کر اپنی روح پھونکتا ہے۔اس لئے میں تو نہیں کہتا مگر حقیقت یہی ہے کہ میں عیسی ثانی ہو گیا ہوں۔پس بے شک کوئی عیسی ثانی بن جائے اس میں کوئی حرج نہیں۔مگر محمد رسول اللہ صلى الله کے زمانہ میں عیسی ثانی ہونے سے انسان نبی نہیں بن سکتا۔اس زمانے میں انسان نبی تبھی بنتا ہے جب وہ ظل محمد ہو جاتا ہے۔“ (اسوہ حسنہ، تقریر حضرت خلیفہ اسیح الثانی۔انوار العلوم جلد 17 صفحہ 75-74)