اسماء المہدی علیہ السلام — Page 431
اسماء المهدی دو صفحہ 431 ہر ایک جو مجھ پر حملہ کرتا ہے وہ جلتی ہوئی آگ میں اپنا ہاتھ ڈالتا ہے۔کیونکہ وہ میرے پر حملہ نہیں بلکہ اس پر حملہ ہے جس نے مجھے بھیجا ہے۔وہی فرماتا ہے کہ اِنِّيْ مُهِينٌ مَنْ أَرَادَ اِهَا نَتَكَ۔یعنی میں اس کو ذلیل کروں گا جو تیری ذلّت چاہتا ہے۔ایسا شخص خدا تعالیٰ کی آنکھ سے پوشیدہ نہیں۔یہ مت گمان کرو کہ وہ میرے لئے نشانوں کا دکھلانا بس کر دے گا۔نہیں بلکہ وہ نشان پر نشان دکھلائے گا اور میرے لئے اپنی وہ گواہیاں دے گا جن سے زمین بھر جائے گی۔وہ ہولناک نشان دکھلائے گا اور رعب ناک کام کرے گا۔اس نے مدت تک ان حالات کو دیکھا اور صبر کرتا رہا مگر اب وہ اس مینہ کی طرح جو موسم پر ضرور گر جتا ہے گرجے گا۔اور شریر روحوں کو اپنے صاعقہ کا مزا چکھائے گا۔“ (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 101۔براہین پنجم )