اسماء المہدی علیہ السلام — Page 432
اسماء المهدی صفحہ 432 مَظْهَرُ البُرُوْزَيْن سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک تبلیغی خط عربی زبان میں علماء عرب، شام، بغداد، عراق اور خراسان وغیرہ کولکھا جس کا نام لـجـة النور ہے۔اس میں آپ اپنے آپ کو مَظْهَرُ البُرُوزَيْنِ اور وَارِثَ النَّبِيِّينَ قرار ديت ہیں۔چنانچہ آپ تحریر فرماتے ہیں أَمَّا بَعْدُ فَهَذَا مَكْتُوبٌ مِنْ مَظْهَرِ البُرُوْزَيْنِ وَوَارِثِ النَّبِيِّينَ عَبْدِ اللَّهِ الْأَحَدِ أَبِي الْمَحْمُوْدِ أَحْمَدَ عَافَاهُ اللهُ 66 (روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 337 لجبۃ النور ) جن دو نبیوں کا بروز حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے آپ کو قرار دیا ہے۔وہ حضرت محمد ﷺ اور حضرت عیسی ہیں۔چنانچہ اس کی قدرے تفصیل حضور کے ذیل کے حوالہ سے ہو جاتی ہے۔حضور فرماتے ہیں:۔” مہدی آخر الزماں کے لئے جس کا دوسرا نام مسیح موعود بھی ہے بوجہ ذُو الْبُرُوزَيْنِ ہونے کے ان دونوں صفتوں کا کامل طور پر پایا جانا از بس ضروری ہے۔کیونکہ جیسا کہ اس آیت (هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلُهُ بالْهُدَى۔۔۔مراد ہے۔ناقل ) سے سمجھا جاتا ہے حالت فاسدہ زمانہ کی یہی چاہتی ہے کہ ایسے گندے زمانہ میں جو امام آخرالزمان آوے۔وہ خدا سے مہدی ہو اور دینی امور میں کسی اور کا شاگرد نہ ہو۔اور نہ کسی کا مرید ہو