اسماء المہدی علیہ السلام — Page 430
اسماء المهدی صفحہ 430 خدا تعالیٰ آسمانی نشانوں کے ساتھ مہدی خلیفہ اللہ کی تائید کرے گا حضور علیہ السلام اپنی کتاب سراج منیر میں ہی پیشگوئیوں اور نشانات کا ذکر کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ آثار سابقہ اور احادیث نبویہ میں مہدی آخر زمان کی نسبت یہ لکھا گیا تھا کہ اوائل حال میں اس کو بے دین اور کافر قرار دیا جائے گا۔اور لوگ اس سے سخت بغض رکھیں گے۔اور مذمت کے ساتھ اس کو یاد کریں گے۔اور دجال اور بے ایمان اور کذاب کے نام سے اس کو پکاریں گے۔اور یہ سب مولوی ہوں گے۔اور اس دن مولویوں سے بدتر زمین پر اس امت میں سے کوئی نہیں ہوگا۔سو کچھ مدت ایسا ہوتا رہے گا۔پھر خدا آسمانی نشانوں سے اس کی تائید کرے گا۔اور اس کے لئے آسمان سے آواز آئے گی کہ یہ خلیفتہ اللہ المہدی ہے۔مگر کیا آسمان بولے گا جیسا انسان بولتا ہے؟ نہیں بلکہ مراد یہ ہے کہ ہیبت ناک نشان ظاہر ہوں گے جن سے دل اور کلیجے ہل جائیں گے۔تب خدا دلوں کو اس کی محبت کی طرف پھیر دے گا اور اس کی قبولیت زمین میں پھیلا دی جائے گی۔یہاں تک کہ کسی جگہ چار آدمی مل کر نہیں بیٹھیں گے جو اس کا ذکر محبت اور ثناء کے ساتھ نہ کرتے ہوں۔“ روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 10 - سراج منیر )