اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 429 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 429

اسماء المهدی صفحه 429 آسمانی نشانوں کے ذریعہ سے ظاہر کی جائے۔میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اسلام ایسے بدیہی طور پر سچا ہے کہ اگر تمام کفار روئے زمین دعا کرنے کیلئے ایک طرف کھڑے ہوں۔اور ایک طرف صرف میں اکیلا اپنے خدا کی جناب میں کسی امر کے لئے رجوع کروں تو خدا میری ہی تائید کرے گا۔مگر نہ اس لئے کہ سب سے میں ہی بہتر ہوں بلکہ اس لئے کہ میں اس کے رسول پر دلی صدق سے ایمان لایا ہوں۔“ (روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 340-339۔چشمہ معرفت ) حضور علیہ السلام اپنی کتاب سراج منیر میں چند ایسے الہامات درج کرنے کے بعد جن میں تائید ونصرت الہی کے وعدے ہیں، تحریر فرماتے ہیں: یہ آسمانی نشانوں کا زمانہ ہے ان الہامات میں نصرت الہی کے پر زور وعدے ہیں۔مگر یہ تمام عدد آسمانی نشانوں کے ساتھ ہوگی۔وہ لوگ ظالم اور ناسمجھ اور بیوقوف ہیں جو ایسا خیال کرتے ہیں کہ مسیح موعود اور مہدی موعود تلوار لے کر آئے گا۔نبوت کے نوشتے پکار پکار کر کہتے ہیں کہ اس زمانہ میں تلواروں سے نہیں بلکہ آسمانی نشانوں سے دلوں کو فتح کیا جائے گا۔اور پہلے بھی تلوار اٹھانا خدا کا مقصد نہ تھا۔بلکہ جنہوں نے تلواریں اٹھائیں وہ تلواروں سے ہی مارے گئے۔غرض یہ آسمانی نشانوں کا زمانہ ہے۔خونریزیوں کا زمانہ نہیں۔“ روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 84 - سراج منیر )