اسماء المہدی علیہ السلام — Page 41
اسماء المهدی صفحه 41 گیا ہے جو نبی کے نام سے ہو سکتی تھی کہ آپ نے کوئی مستقل اور حقیقی نبی ہونے کا دعویٰ کیا ہے جونئی شریعت یا یا کلمہ لانے والا ہوتا ہے اور بر اور است یہ مقام حاصل کرتا ہے۔کسی پہلے نبی کی پیروی کے نتیجے میں نہیں ہوتا۔اسی کی تشریح میں آپ نے فرمایا ہے کہ میں امتی اور ظلی نبی ہوں یعنی میں نے جو کچھ پایا ہے، حضرت خاتم النبيين محمد رسول اللہ ﷺ کی پیروی کی برکت سے پایا ہے۔نوٹ : سیدنا حضرت مہدی مسعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بہت سے اسماء وصفات احادیث و روایات میں بیان کئے گئے ہیں۔ایسے ہی علماء و اولیائے امت نے بھی بیان کئے ہیں۔خاکسار نے ان کا ذکر اس مقالہ میں نہیں کیا۔اس مقالہ میں صرف ان صفات وخطابات والقاب کا ذکر کیا گیا ہے جو حضور علیہ السلام نے اپنی کتب میں تحریر فرمائے ہیں۔جن کے ذریعہ آپ کے عالی مقام و مرتبہ کا اظہار ہوتا ہے۔اور جو اپنے اندر ایک حقیقت رکھتے ہیں۔اور ابھی مزید تحقیق کی گنجائش موجود ہے۔یہ اتنا وسیع مضمون ہے کہ آگے ایک ایک نام یا صفت پر مقالہ لکھا جاسکتا ہے۔اس مقالہ کا خاکسار نے’اسماءالمہدی“ نام رکھا ہے لیکن یہاں اسماء سے مراد صفات ، خطاب اور القاب وغیرہ ہیں۔اسماء کا لفظ خود اس مفہوم کو اپنے اندر لئے ہوئے ہے۔خاکسار بشیر احمد قمر 2 دسمبر 1979ء