اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 403 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 403

اسماء المهدی صفحہ 403 مریم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے مریم کا خطاب دیا ہے۔اس نام کے ذریعہ آپ کا مقام صدق بیان کیا گیا ہے۔پھر اسی نام میں سالہا سال بعد ہونے والے اعتراضات، الزامات اور بہتانوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اور اسی نام کے ذریعہ ان سب کی تردید بھی کی گئی ہے۔چنانچہ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں: اوائل میں اوّل میرا نام خدا تعالیٰ نے مریم رکھا ہے اور فرمایا ہے: یا مَرْيَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ یعنی اے مریم تو اور تیرے وست جنت میں داخل ہو۔پھر آگے چل کر کئی صفحوں کے بعد جو ایک مدت پیچھے لکھے گئے تھے خدا تعالیٰ نے فرمایا: يَا مَرْيَمُ نَفَخْتُ فِيْكَ مِن لَّدُنّى رُوْحَ الصِّدْقِ یعنی اے مریم میں نے تجھ میں صدق کی روح پھونک دی۔پس یہ روح پھونکنا گویا روحانی حمل تھا کیونکہ اس جگہ وہی الفاظ استعمال کئے گئے ہیں جو مریم صدیقہ کی نسبت استعمال کئے گئے تھے۔جب مریم صدیقہ میں روح پھونکی گئی تھی تو اس کے یہی معنے تھے کہ اس کو حمل ہو گیا تھا ، جس حمل سے عیسی پیدا ہوا۔پس اس جگہ بھی اسی طرح فرمایا کہ تجھ میں روح پھونکی گئی گویا یہ ایک روحانی حمل تھا۔“ (روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 110۔براہین احمدیہ پنجم )