اسماء المہدی علیہ السلام — Page 396
اسماء المهدی خلیفہ اللہ کو بھی کہتے ہیں۔وو صفحہ 396 (روحانی خزائن جلد 17 ، صفحہ 357 حاشیہ - اربعین نمبر 2) یہ زمانہ جس میں ہم ہیں مسیح کو بھی چاہتا ہے اور مہدی کو بھی۔مہدی کو اس لئے کہ اس گندہ زمانہ میں لاحقین کا ربط سابقین سے ٹوٹ گیا ہے۔اس لئے ضرور ہے کہ ظاہر ہونے والا آدم کی طرح ظاہر ہو جس کا استاد اور مرشد صرف خدا ہو اور اسی کو دوسرے لفظوں میں مہدی کہتے ہیں۔یعنی خاص خدا سے ہدایت پانے والا اور تمام روحانی وجود اسی سے حاصل کرنے والا۔اور ان علوم اور معارف کو پھیلانے والا جن سے لوگ بے خبر ہو گئے ہیں۔کیونکہ یہ ضروری لازمہ صفت مہدویت ہے کہ گم شدہ علوم اور معارف کو دوبارہ دنیا میں لاوے کیونکہ وہ آدم روحانی ہے۔ایسا ہی چاہئے کہ وہ بذریعہ نشانوں کے دوبارہ خدا تعالیٰ پر یقین دلانے والا ہو۔اور ایمان جو آسمان پر اٹھ گیا اس کو بذریعہ نشانوں کے دوبارہ لانے والا ہو۔کیونکہ یہ بھی ضروری خاصہ صفت مہدویت ہے۔وو (روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 360-359۔اربعین نمبر (2) اور وہ شخص موعود ” مہدی“ کے نام سے بھی اس لئے نامزد کیا گیا ہے تا اس بات کی طرف اشارہ کیا جائے کہ لوگ اس کو مہدی یعنی ہدایت یافتہ نہیں سمجھیں گے بلکہ کافر بیدین کہیں گے۔سو یہ نام پہلے سے بطور ذب اور دفع کے مقرر کیا گیا۔جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مذمت کرنے والوں کے رڈ کے لئے محمد رکھا گیا۔تا اس بات کی طرف اشارہ ہو