اسماء المہدی علیہ السلام — Page 397
اسماء المهدی صفحہ 397 کہ اس قابل تعریف نبی کی شریر اور خبیث لوگ مذمت کریں گے۔مگر وہ محمد ہے۔(روحانی خزائن جلد 11، صفحہ 296، انجام آتھم ) ” مہدی کے نام کی وجہ جیسا کہ روایت کیا گیا ہے یہ ہے کہ وہ علم کو علماء سے نہیں لے گا۔اور خدا تعالیٰ کے پاس سے ہدایت پائے گا۔جیسا کہ اللہ جل شانہ نے اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طریق سے ہدایت دی۔اس نے محض خدا سے علم اور ہدایت کو پایا۔(روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 90- ترجمه عربی عبارت نجم الہدی )