اسماء المہدی علیہ السلام — Page 395
اسماء المهدی صفحہ 395 بیماروں کو اچھا کرنا ہے۔یعنی شریعت کے صد ہا مشکلات اور معضلات حل کر کے دلوں سے شبہات کو دور کرنا ہے۔پس اس لحاظ سے اس کا نام عیسی رکھا ہے یعنی بیماریوں کو چنگا کرنے والا۔“ (روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 356۔اربعین نمبر (2) ان دو صفتوں کے ساتھ اس کو اس لئے بھیجا گیا ہے تا کہ وہ دین اسلام کو تمام دینوں پر غالب کر کے دکھاوے۔کیونکہ ظاہر ہے کہ اگر ایک انسان مہدی کے خلعت فاخرہ سے ممتاز نہ ہو۔یعنی خدا سے علم لدنی کے ذریعہ حقیقی بصیرت نہ پاوے اور خدا اس کا معلم نہ ہو تو محض معمولی طور پر دین کی واقفیت اور ادیان باطلہ پر اطلاع پانے سے حقیقی نیکی تک نہیں پہنچا سکتا“۔(روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 357۔اربعین نمبر (2) کئی مناسبتوں کے لحاظ سے اس عاجز کا نام مسیح رکھا گیا ہے۔ایک یہی کہ بیماروں کو اچھا کرنا۔دوسرے سرعت سیر اور سیاحت اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خلاف عادت اس عاجز کی مشرق یا مغرب میں جلد شہرت ہو جائے گی۔جیسے بجلی کی روشنی ایک طرف سے نمودار ہو کر دوسری طرف بھی فی الفور اپنی چمک ظاہر کر دیتی ہے۔ایسا ہی انشاء اللہ ان دنوں ہوگا۔اور ایک معنے مسیح کے صدیق کے بھی ہیں۔اور یہ لفظ دجال کے مقابل پر ہے۔اور اس کے یہ معنی ہیں کہ دجال کوشش کرے گا کہ جھوٹ غالب ہو۔اور مسیح کوشش کرے گا کہ صدق غالب ہو۔اور مسیح