اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 384 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 384

اسماء المهدی پر نوع انسان کو پہنچائی جائیں گی۔چنانچہ وہ یہی زمانہ ہے۔وو صفحہ 384 (روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 23۔ضمیمہ رسالہ جہاد، گورنمنٹ انگریزی اور جہاد ) پس خدا نے آسمان پر اس ظلم کو دیکھا اس لئے اس نے اس کی اصلاح کے لئے حضرت عیسی مسیح کی خواور طبیعت پر ایک شخص کو بھیجا اور اس کا نام اسی طور سے مسیح رکھا۔جیسا کہ پانی یا آئینہ میں ایک شکل کا جو عکس پڑتا ہے اس عکس کو مجاز آ کہہ سکتے ہیں کہ یہ فلاں شخص ہے۔کیونکہ یہ تعلیم جس پر اب ہم زور دیتے ہیں۔یعنی یہ کہ اپنے دشمنوں سے پیار کرو اور خدا کی مخلوق کی عموماً بھلائی چا ہو اس تعلیم پر زور دینے والا وہی بزرگ نبی گزرا ہے جس کا نام عیسی مسیح ہے۔اور اس زمانہ میں بعض مسلمانوں کا یہ حال ہے کہ بجائے اس کے کہ وہ اپنے دشمنوں سے پیار کریں ناحق ایک قابل شرم مذہبی بہانہ سے ایسے لوگوں کو قتل کر دیتے ہیں جنہوں نے کوئی بدی ان سے نہیں کی بلکہ نیکی کی۔اس لئے ضرور تھا کہ ایسے لوگوں کی اصلاح کے لئے ایک ایسا شخص خدا سے الہام پا کر پیدا ہو جو حضرت مسیح کی خواور طبیعت اپنے اندر رکھتا ہے۔اور صلح کاری کا پیغام لے کر آیا ہے۔کیا اس زمانے میں ایسے شخص کی ضرورت نہ تھی جو عیسی مسیح کا اوتار ہے؟ بے شک ضرورت تھی۔میں وہی اوتار ہوں جو حضرت مسیح کی روحانی شکل اور خو اور طبیعت پر بھیجا گیا ہوں“۔بسو (روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 26-25 ضمیمہ رسالہ جہاد )