اسماء المہدی علیہ السلام — Page 340
اسماء المهدی صفحہ 340 ,, کاسر الصليب صحیح بخاری میں ایک حدیث ہے جس میں مسیح موعود کا نام کا سر الصلیب رکھا اور در حقیقت بچے مسیح موعود کی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہیں علامت ٹھہرائی ہے کہ اس کے ہاتھ پر کسر صلیب ہو۔یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مسیح موعود ایسے زمانے میں آئے گا جب کہ ہر طرف سے ایسے اسباب پیدا ہو جائیں گے کہ جن کی پر زور تا شیروں سے صلیبی مذہب عقلمندوں کے دلوں میں سے گرتا جائے گا چنانچہ یہ وہی زمانہ ہے“۔وو (روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 166 حاشیہ۔تریاق القلوب) وہ مجد د جو اس چودھویں صدی کے سر پر بموجب حدیث نبوی کے آنا چاہئے تھا وہ یہیں راقم ہے۔یہ بات جلد متقلمند اور منصف مزاج کو سمجھ آ سکتی ہے کہ ہر ایک مجد دان مفاسد کو دور کرنے کے لئے مبعوث ہوتا ہے جو زمین پر سب سے زیادہ خطر ناک اور سب سے زیادہ موجب ہلاک اور نیز سب سے زیادہ کثرت میں ہوتے ہیں۔اور انہیں خدمات کے مناسب حال اس مجدد کا نام آسمان پر ہوتا ہے اور جب کہ یہ بات واقعی اور صحیح ہے تو صاف ظاہر ہے کہ اس پر آشوب زمانہ میں جبکہ لوگ چاروں طرف عیسائیت کی پُر زہر تعلیم سے ہلاک ہوتے جاتے ہیں۔بڑا کام مجدد کا یہ ہونا چاہئے کہ اہل اسلام کی ذریت کو اس زہر سے بچاوے اور صلیبی فتنوں