اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 331 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 331

اسماء المهدی صفحہ 331 عین اللہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی تصنیف ” آئینہ کمالات اسلام میں فرماتے ہیں: ” رَأَيْتُنِي فِي الْمَنَامِ عَيْنَ اللَّهِ“۔آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 564) کہ میں نے اپنے آپ کو خواب میں دیکھا کہ میں عین اللہ ہوں۔اس پر معترضین حضور اقدس پر خدائی کا دعویدار ہونے کا الزام لگاتے ہیں۔حالانکہ یہ خطاب بھی آپ کی صداقت کا ثبوت ہے کیونکہ آثار میں مسیح موعود کا ایک خطاب ” عین اللہ بھی لکھا ہے۔دیکھیں النجم الثاقب جلد 1 ص 41 در اسماء شریفه امام عصر نود و دوم - انتشارات علمیہ اسلامیہ ) ( بحوالہ امام مہدی کا ظہور صفحہ 232 ) اس نام میں بھی آپ کا مقام قرب اور فنا فی اللہ ہونا بتایا گیا ہے۔اور معترضین کے بے بنیاد اعتراضوں اور الزاموں سے بری کیا گیا ہے۔کیونکہ اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ وہ خدا بن گیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس کو ہدایت کی منزل مقصود تک پہنچائے گا اور مقام قرب سے نوازے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود اس کشف کی وضاحت ان الفاظ میں فرمائی ہے۔آپ فرماتے ہیں: اس کشف سے ہماری مراد وہ نہیں جو وحدت الوجود والے لیا کرتے ہیں