اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 320 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 320

اسماء المهدی کی کیا حقیقت ہے؟ ج:۔صفحہ 320 حدیثوں میں جو مسیح موعود کے نزول کا ذکر ہے۔اگر چہ یہ لفظ اکرام اور اعزاز کے لئے محاورہ عرب میں آتا ہے جیسا کہ کہتے ہیں کہ فلاں لشکر فلاں جگہ اترا ہے۔اور جیسا کہ کسی شہر کے نو وارد کو کہا جاتا ہے کہ آپ کہاں اترے ہیں اور جیسا کہ قرآن شریف میں آنحضرت ﷺ کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے ہی اس رسول کو اتارا ہے اور جیسا کہ انجیل میں آیا ہے کہ عیسی اور یکی آسمان سے اترے۔لیکن با ایں ہمہ یہ نزول کا لفظ اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے کہ اس قدر سیح کی سچائی پر دلائل جمع ہو جائیں گے کہ اہلِ فراست کو اس کے مسیح موعود ہونے میں یقین تام ہو جائے گا۔گویا وہ ان کے رو برو آسمان سے ہی اترا ہے۔“ روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 39۔تذکرۃ الشہادتین ) حضور علیہ السلام ایک دوسری جگہ مسیح کے لئے جو نازل ہونا بیان کیا گیا ہے، اس کی حکمت بیان فرماتے ہوئے لکھتے ہیں : دو مسیح کا آنا بطور ایسی نعمت کے جو بارادہ خاص الہی مومنوں کی نصرت کے لئے نازل ہوتی ہے جیسا کہ قرآن شریف میں ہے کہ ہم نے تمہارے لئے لوہا اتارا اور تمہارے لئے مویشی اتارے۔یعنی تمہارے فائدے کے لئے بطور رحمت یہ چیزیں پیدا کیں۔اور یہ بھی (حکمت) ہے کہ جو چیز زمین سے نکلتی ہے وہ ظلمت اور کثافت رکھتی ہے اور جو اوپر سے آتی ہے۔اس کے ساتھ نور وبرکت ہوتی ہے۔