اسماء المہدی علیہ السلام — Page 303
اسماء المهدی صفحہ 303 عبید اللہ الصمد ”قُوَّةُ الرَّحْمَنِ لِعُبَيْدِ اللهِ الصَّمَدِ۔یہ خدا کی قوت ہے کہ جو اپنے بندہ کے لئے وہ منی مطلق ظاہر کرے گا۔مَقَامُ لَا يَتَرَقَّى الْعَبْدُ فِيْهِ بِسَعْيِ الْأَعْمَال - یعنی عبید اللہ الصمد ہونا ایک مقام ہے کہ جو بطریق موہبت خاص عطا ہوتا ہے ، کوششوں سے حاصل نہیں ہوسکتا۔“ (روحانی خزائن جلد اوّل صفحہ 665 حاشیہ نمبر 4۔براہین احمدیہ ) اس جگہ ہمارا نام عبید اللہ اس لحاظ سے رکھا گیا ہے کہ ہم مخالفوں کی دُکھ دہی اور مصائب سے بہت ستائے گئے ہیں۔“ ( ملفوظات جدید ایڈیشن جلد چہارم صفحہ 264)