اسماء المہدی علیہ السلام — Page 304
اسماء المهدی صفحہ 304 عبد القادر عَبْدُ القَادِرِ رَضِيَ اللهُ عنه، أرى رِضْوَانَهُ اللَّهُ أَكْبَرُ پہلی وجی سے متعلق فرمایا کہ ” خدا کچھ اپنی قدرتیں میرے واسطے ظاہر کرنے والا ہے۔اس واسطے میرا نام عبد القادر رکھا۔رضوان کا لفظ دلالت کرتا ہے کہ کوئی فعل دنیا میں خدا کی طرف سے ایسا ظاہر ہونے والا ہے جس سے ثابت ہو جائے اور دنیا پر روشن ہو جائے کہ خدا مجھ پر راضی ہے۔دنیا میں بھی جب بادشاہ کسی پر راضی ہوتا ہے تو فعلی رنگ میں بھی اس رضامندی کا کچھ اظہار ہوتا ہے۔اس کے معنے یہ ہیں کہ اس کی رضا پر دلالت کرنے والے افعال دیکھتا ہوں۔“ ( تذکر طبع چہارم صفحه 465)