اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 258 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 258

صفحہ 258 اسماء المهدی سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْتِ سلمان سلمان یعنی دو صلحیں اور پھر فرمایا عَلَى مَشْرَبِ الْحَسَنِ یعنی حضرت حسن رضی اللہ عنہ میں بھی دو ہی صلحیں تھیں۔ایک صلح تو انہوں نے حضرت معاویہ کے ساتھ کرلی اور دوسری صحابہ کی باہم صلح کرادی ،اس سے معلوم ہوا کہ مسیح موعود حسنی المشرب ہے۔اس کے بعد فرمایا کہ حسن کا دودھ پئے گا“۔یہ جولوگ کہتے ہیں کہ مہدی آپ کی آل میں سے ہوگا۔یہ مسئلہ اس الہام سے حل ہو گیا اور مسیح موعود کا جو مہدی بھی ہے، کام بھی معلوم ہو گیا۔پس وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ وہ آتے ہی تلوار چلائے گا اور کافروں کو قتل کرے گا، جھوٹے ہیں۔اصل بات یہی ہے جو اس الہام میں بتائی گئی ہے کہ وہ دو صلحوں کا وارث ہوگا۔یعنی بیرونی طور پر بھی صلح کرے گا۔اور اندرونی طور پر بھی مصالحت ہی کرا دے گا۔“ ( تذکر طبع چہارم۔صفحہ 314) ” میرے خاندان کی نسبت ایک اور وحی الہی ہے اور وہ یہ ہے کہ خدا میری نسبت فرماتا ہے۔سَلْمَانُ مِنَّا أَهْلَ الْبَيْت (ترجمہ) سلمان یعنی یہ عاجز جو دو صلح کی بنیاد ڈالتا ہے، ہم میں سے ہے، جو اہل بیت ہیں۔یہ وحی