اسماء المہدی علیہ السلام

by Other Authors

Page 175 of 498

اسماء المہدی علیہ السلام — Page 175

اسماء المهدی صفحہ 175 حارث یہ پیشنگوئی جو ابوداؤد کی صحیح میں درج ہے کہ ایک شخص حارث نام یعنی حراث ماوراء النہر سے یعنی سمرقند کی طرف سے نکلے گا۔جوال رسول کو تقویت دے گا۔جس کی امداد اور نصرت ہر ایک مومن پر واجب ہوگی۔الہامی طور پر مجھ پر ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ پیشگوئی اور مسیح کے آنے کی پیشگوئی جو مسلمانوں کا امام اور مسلمانوں میں سے ہوگا۔دراصل یہ دونوں پیشگوئیاں متحد المضمون ہیں اور ان دونوں کا مصداق یہی عاجز ہے۔“ وو (روحانی خزائن جلد 3، صفحہ 141 حاشیہ۔ازالہ اوہام حصہ اوّل) روایت ہے عَلى كَرَّمَ اللهُ وَجْهَهُ سے کہ کہا، فرمایا رسول اللہ ﷺ نے کہ ایک شخص پیچھے نہر کے سے نکلے گا یعنی بخارا یا سمرقند اس کا اصل وطن ہوگا اور وہ حارث کے نام سے پکارا جاوے گا۔یعنی باعتبار اپنے آبا و اجداد کے پیشہ کے افواہ عام میں یا گورنمنٹ کی نظر میں حارث یعنی ایک زمیندار کہلائے گا۔پھر آگے رسول اللہ ﷺ فرماتے ہیں کہ کیوں حارث کہلائے گا۔اس وجہ سے کہ وہ حراث ہوگا۔یعنی ممیز زمینداروں میں سے ہوگا اور کھیتی کرنے والوں میں سے ایک معزز خاندان کا آدمی شمار کیا جاوے گا۔“ (روحانی خزائن جلد 3، صفحہ 148 حاشیہ۔ازالہ اوہام حصہ اوّل)