اسماء المہدی علیہ السلام — Page 166
اسماء المهدی صفحہ 166 پیر پیراں حضرت صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب نے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ: ” ہم ایک روز صحن مکان میں لیٹ رہے تھے جو ہمیں کشف ملکوت ہوا۔اور کشف میں بہت سے فرشتے دیکھے کہ بہت خوبصورت لباس فاخرہ اور مکلف پہنے ہوئے وجد کرتے اور گاتے ہیں۔اور ہماری طرف بار بار چکر لگاتے ہیں۔اور ہر چکر میں ہماری طرف ہاتھ لمبا کر کے ایک غزل کا شعر پڑھتے ہیں اور اس مصرعہ کا آخری لفظ پیر پیراں ہے۔وہ عین ہمارے منہ کے سامنے ہاتھ کر کے ہماری طرف اشارہ کر کے کہتے ہیں: " پیر پیراں۔( تذکرۃ المہدی مصنفہ پیر سراج الحق صاحب۔حصہ اوّل صفحہ 48-47 جدید ایڈیشن ) ( تذکر طبع چہارم صفحہ 679) بار ہا غوث اور قطب وقت میرے پر مکشوف کئے گئے جو میری عظمت د, 66 مرتبت پر ایمان لائے ہیں اور لائیں گے۔“ حضور انور نے اپنے لیکچر سیالکوٹ میں فرمایا: ( تذکر طبع چہارم صفحه 129 ) اسی زمانہ میں بعض بزرگانِ دین نے جن کے لاکھوں انسان پیرو تھے خدا سے الہام پا کر اور آنحضرت سے رویا میں سن کر میری تصدیق کی۔“ (روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 218 لیکچر سیالکوٹ )