اسماء المہدی علیہ السلام — Page 151
اسماء المهدی صفحہ 151 بادشاہ بادشاہ وقت پر جو تیر چلا وے اُسی تیر سے وہ آپ مارا جائے۔“ ( تذکر طبع چہارم - صفحہ 424) ” خدا تعالیٰ کی کتابوں میں مسیح آخرالزمان کو بادشاہ کے نام سے یاد کیا گیا ہے۔اس سے مراد آسمانی بادشاہی ہے۔یعنی وہ آئندہ سلسلہ کا ایک بادشاہ ہو گا۔اور بڑے بڑے اکابر اس کے پیرو ہوں گے۔“ (روحانی خزائن جلد 22 ، صفحہ 110 حاشیہ۔حقیقۃ الوحی ) تجلیات الہیہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام مختلف نشانات الہیہ کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: دو ان نشانوں کے بعد دنیا میں ایک تبدیلی پیدا ہوگی اور اکثر دل خدا کی طرف کھینچے جائیں گے اور اکثر سعید دلوں پر دنیا کی محبت ٹھنڈی ہو جائے گی اور غفلت کے پردے درمیان سے اٹھا دئیے جائیں گے اور حقیقی اسلام کا شربت انہیں پلایا جائے گا۔جیسا کہ خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے: چو دور خسروی آغـــــاز کـــــردنــــد مسلمان را مسلمان باز کردند دور خسروی سے مراد اس عاجز کا عہد دعوت ہے۔مگر اس جگہ دنیا کی بادشاہت مراد نہیں بلکہ آسمانی بادشاہت مراد ہے جو مجھ کو دی گئی۔خلاصہ